ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سندھ آبی معاہدہ کی دفعات کا استعمال کرے پاکستان:ہندوستان

سندھ آبی معاہدہ کی دفعات کا استعمال کرے پاکستان:ہندوستان

Sat, 16 Jul 2016 21:18:31    S.O. News Service

نئی دہلی16جولائی(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان نے آج کہا کہ وہ امید کر رہا ہے کہ پاکستان دو سندھ آبی معاہدہ کی دفعات کا استعمال کرکے پن بجلی منصوبوں سے منسلک باہمی تشویش کے معاملات کو سلجھایگا اور کسی تیسرے پلیٹ فارم کی پناہ لے کر اس کی خلاف ورزی نہیں کرے گا ۔پانی اور بجلی کے سیکرٹری کی قیادت میں حال ہی میں ایک پاکستانی ٹیم کے ہندوستان دورہ کا ذکر کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ دو پن بجلی منصوبوں سے منسلک باہمی تشویش کے معاملات کو دوستانہ انداز میں حل کرنے کیلئے سندھ آبی معاہدہ کی دفعات کا استعمال کرنے کی کوشش کئے بغیر پاکستان کی طرف سے ایک تیسری پلیٹ فارم کی پناہ لینے کا مسئلہ بھارت کی طرف سے اٹھانے پر پاکستانی ٹیم بھارت آئی تھی۔وہ دونوں منصوبے کشن گنگا(جہلم کی معاون دریامیں 330میگاواٹ کے منصوبے)اور راتلے(چیناب دریا پر 850میگاواٹ کے منصوبے)ہیں۔وکاس سوروپ نے کہاکہ مذاکرات کے دوران دونوں فریقوں نے سرکاری سطح پراپنے خیالات رکھے۔ہمیں امید ہے کہ پاکستانی فریق کوآگے کے راستے پر ہماری تجاویز میں دلیل نظرآئے گی۔ہندوستان اور پاکستان کی میٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یہ خبریں آئی تھیں کہ پاکستان نے بھارت کی طرف سے’’قابل اعتراض‘‘ڈیزائن پرکشن گنگا اوررتلے پن بجلی منصوبوں کی تعمیرکے خلاف ثالثی عدالت کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان نے ہندوستان پر سندھ آبی معاہدہ 1960کی خلاف ورزی کاالزام لگایاتھا۔خبروں کے مطابق پاکستان کو ڈر ہے کہ اگر منصوبوں پورے ہو گئے تو ان سے پاکستان میں پانی کے بہاؤمتاثرہوں گے۔


Share: